اسسلام آباد: اسپیکر بھارتی لوک سبھا نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دورہ بھارت کی دعوت دے دی۔ صادق سنجرانی نے تقریب میں شرکت سے متعلق مختلف حلقوں سے مشاورت شروع کر دی۔اسپیکر لوک سبھا کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجنرانی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لوک سبھا کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب 4 دسمبر کو ہوگی، تقریب سے بھارتی صدر اور وزیراعظم خطاب کریں گے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سو سالوں سے عوامی اخراجات کی پارلیمانی نگرانی کر رہی ہے، صد سالہ تقریب میں آپ کی شرکت ہمارے لئے اعزاز ہوگا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجنرانی نے بھارتیہ لوک سبھا کی صد سالہ تقریب میں شرکت سے متعلق مختلف حلقوں سے مشاورت شروع کر دی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کیا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے چاکلیٹ اہم کردار اداکرسکتی ہے ؟
- ورجینیا کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
- روپیہ تنزلی کا شکار، اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کی اڑان برقرار
- الیکشن پر متفقہ فیصلہ کرینگے، ملک کو نئی پریکٹس کی بھینٹ نہیں چڑھا سکتے: فضل الرحمان
- جہانگر ترین نے گروپ رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس دوبارہ طلب کر لیا