میلان: اٹلی کے شہر میلان میں20 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، ریسکیو ورکرز کا کہنا ہے چند افراد زخمی ہو ئے، متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
اطالوی شہر میلان کی بلند عمارت کی بالائی منزل پر آگ کے شعلے بھڑک اٹھے، عمارت میں موجود لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ، اٹلی کے آگ بجھانے کے محکمے نے ٹوئٹر پر عمارت پر جلنے کی ویڈیو جاری کی۔
آتشزدگی سے عمارت کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں جل گئیں، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔