اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وزیراعظم کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی زبان کو لگام دو ورنہ ہمیں لگام دینا آتی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران مریم اورنگزیب، مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود، اکرم درانی، کامران مرتضیٰ ، صلاح الدین ایوبی، جمال الدین سمیت جمعیت علماء اسلام ف کے دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔ملاقات کے دوران پارلیمنٹ لاجز پر بننے والی صورتحال پر سمیت ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر بھی بات چیت کی گئی۔
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وزیراعظم کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی زبان کو لگام دو ورنہ ہمیں لگام دینا آتی ہے، پہلے علیمہ خان کے اثاثوں کا جواب دو، تم نے بنی گالہ کا گھر ڈکلیئر نہیں کیا جواب دو، کہتے ہو شہبازشریف بوٹ پالش کرتا ہے تم کیا کرتے ہو۔ اپوزیشن پارلیمان کے ذریعے عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہے، تم لندن میں اسی فوج کے خلاف دشنام تراشی کرتے تھے، تم بات کرتے ہو بوٹ پالش کی، جب پرویز مشرف نے نوازشریف کی حکومت ختم کی تو میں بھی جیل میں تھا، حرام ،حرام کی باتیں کرتے ہو اپنے بنی گالہ کا حساب دو، اگرتم ڈی چوک آنا چاہتے ہو تو ہم بھی سیاسی طور پر مقابلہ کریں گے، تمہیں ناک سے چنے چبوائیں گے، تمہارا وزیرداخلہ شیخ رشید نہیں، شیخ حرم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لیے پوری اپوزیشن نے قربانیاں دی ہیں، پونے چار سال چور، ڈاکو کہتے رہے، مجھے اور نوازشریف پر نشتر چلاتے رہے، عمران خان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، عمران خان کی بہن کے پاس اتنے مہنگے گھر کہاں سے آئے؟ تم خواتین کے خلاف ایسی باتیں کررہے ہو۔
Load/Hide Comments