کوئٹہ: بلوچستان میں آواران کے قریب کاہان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ کے دوران میجر شاہد بشیر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگرد پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔ دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کا امن و استحکام سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- شارجہ: بھارتی شہری نے بیوی بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
- آٹھ زبانیں بولنے والی عراقی نژاد خاتون مصر میں امریکی سفیر نامزد
- اسد قیصر کیخلاف مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
- جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کی درخواستیں واپس لینے کی سمری صدر کو ارسال
- بینچ سے فرق نہیں پڑتا، الیکشن آئین کے مطابق ہوں گے یا نہیں؟: عمران خان