بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 62 رنز سے شکست دے دی

لکھنو: بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 62 رنز سے شکست دے دی، ایشان کشن مین آف دی میچ قرار دیئے گئے۔
لکھنؤ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹ پر 199 رنز بنائے، ایشان کشن 89 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
جوابی اننگز میں سری لنکن بلے باز مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹ پر 137 رنز ہی بنا سکے۔ چیرتھ اسالنکا کے 53 رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، بھارت کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں