لاہور : پاکستان تحریک انصاف اور جماعتِ اسلامی پاکستان کے مابین مذاکرات کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پر تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ۔ مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔تین رکنی کمیٹی میں پرویز خٹک، سینیٹر اعجاز احمد چودھری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں ۔
تحریک انصاف کی تین رکنی کمیٹی ملک میں جاری سیاسی بحران کے حوالے سے جماعتِ اسلامی پاکستان سے مذاکرات کرے گی۔یاد رہے کہ ملک میں جاری سیاسی تناؤ کم کرنے کیلئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں موجود وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے گزشتہ روز الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے شہباز شریف اور عمران خان کو مذاکرات کیلئے منا لیا ہے ۔
Load/Hide Comments