لاہور: شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے نام پر خرید و فروخت جاری ہے، نواز شریف نے خرید و فروخت کی ذمہ داری آصف زرداری کو دی، خرید و فروخت کا بازار سجانے والے سن لیں عمران خان ترپ کا پتا کھیلے گا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 5 سال پورے کرتا دیکھ رہا ہوں، یہ راتیں، یہ ملاقاتیں، یہ باتیں اور کھانے سب ڈرامہ ہے، تحریک عدم اعتماد ہوگی یا نہیں کچھ پتہ نہیں، سیاست میں خرید و فروخت کا بازار شروع ہوا تو جھاڑو پھر جائے گا، اپوزیشن اپنی سیاسی قبر کھودنے جا رہی ہے، امید ہے اتحادی عمران خان کیساتھ کھڑے ہوں گے، بکاؤ مال کسی کو شکل دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے، ضمیر فروش کی پاکستان میں کوئی عزت نہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ادارے منتخب حکومت کیساتھ کھڑے ہیں، آصف زرداری اور نواز شریف چلے ہوئے کارتوس ہیں، عمران خان ایسا ڈرون مارے گا یہ سیاسی طور پر نیست و نابود ہوجائیں گے، جو عمران خان کو چھوڑے گا وہ سیاسی نااہل اور بیوقوف ہوگا، ایک سال بعدالیکشن ہیں، لوگ بکاؤ مال کو منہ نہیں لگائیں گے، اقتدار کے بھوکے ناکام کوشش کر رہے ہیں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے، یقین ہے تمام اتحادی عمران خان کو ووٹ دیں گے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کیا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے چاکلیٹ اہم کردار اداکرسکتی ہے ؟
- ورجینیا کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
- روپیہ تنزلی کا شکار، اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کی اڑان برقرار
- الیکشن پر متفقہ فیصلہ کرینگے، ملک کو نئی پریکٹس کی بھینٹ نہیں چڑھا سکتے: فضل الرحمان
- جہانگر ترین نے گروپ رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس دوبارہ طلب کر لیا