شاہ رخ خان نے ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ میں کام سے انکار کی وجہ بتا دی

ممبئی: فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ میں کام کرنے کیلئے کنگ خان فلمساز راجو کمار ہیرانی سے معاہدہ کر چکے تھے لیکن بعد میں سنجے دت نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔اپنے ایک بیان میں بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ جب میں ’دیوداس‘ کر رہا تھا تو ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کیلئے بھی معاہدہ کرلیا تھا، بعد میں ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کی وجہ سے صحت ٹھیک نہ رہی تو فلم میں کام سے انکار کردیا۔کنگ خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں فلم کرتا تو سنجے دت سے بہتر اداکاری نہ کر پاتا، فلم چھوڑنے کا مجھے افسوس نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں