شعیب اختر کی والدہ وفات پا گئیں، کرکٹرز کا اظہار افسوس

لاہور:سابق قومی فاسٹ باولر شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئیں، کرکٹرز سمیت دیگر شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے اعلی درجات کیلئے دعائے مغفرت کی۔

شعیب اختر کی والدہ کو بیماری کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ سابق کرکٹر نے والدہ کی وفات کی اطلاع ٹویٹر پیغام کے ذریعے دی، ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئ ہیں، ان کی نماز جنازہ H-8 میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم، حسن علی، نسیم شاہ اور آصف علی کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے شعیب اختر کی والدہ کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں