شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت، حکومت کا عدالت سے رجوع کا فیصلہ

اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا اختیار ہے، حکومت فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے وکلاء کی طرف سے عدالتی فیصلے کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی ابھی تک کوئی درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں دی گئی، صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔
شہباز شریف بیرون ملک روانہ نہ ہوسکے۔ ایف آئی اے نے لیگی رہنما کو قطر روانگی سے روک دیا۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لاہور ائیرپورٹ پر تکرار کے باوجود فلائٹ سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ غیر ملکی ائیر لائن نے پرواز میں سوار نہ کرنے سے متعلق لیٹر جاری کر دیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کو علاج کے لیے برطانیہ جانے کی اجازت دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں