کوئٹہ: ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما عطا اللہ مینگل کی تدفین انکے آبائی علاقے وڈھ میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں صوبے کی سیاسی و قبائلی شخصیات نے شرکت کی۔بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ سرادار عطااللہ مینگل کی نماز جنازہ خضدار کے علاقے وڈھ کی مرکزی عید گاہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں عطاء اللہ مینگل کے صاحبزادے اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے علاوہ پارٹی کے قائدین سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان صالح بھوتانی، پی کے میپ کے عبدارحیم زیارتوال، حامد اچکزئی، ایچ ڈی پی کے لیاقت ہزارہ ، نیشنل پارٹی کے صوبائی قائدین، قبائلی و سیاسی عمائدین اور بی این پی کے ورکرز اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں وڈھ میں شہداء قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- ترکیہ: صدر اردوان کی جیت کے بعد حامیوں کا جشن، ہزاروں سڑکوں پر نکل آئے
- کوئی ہارا نہیں استنبول جیتا، ملکر ترکیہ کی صدی بنائیں گے: رجب طیب اردوان
- بھارت: ریاست منی پور میں نسلی فسادات، فورسز سے لڑائی میں 40 باغی ہلاک
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- نواز شریف کی بطور صدر ن لیگ بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد