کراچی: نامور اداکار عمر شریف کے علاج کے لئے محکمہ صحت سندھ نے ایئر ایمبولنس سے متعلق وفاقی وزارت خزانہ کو خط ارسال کر دیا.وفاقی حکومت کو لکھے گئےخط میں درخواست کی گئی ہے کہ ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائے، اہلخانہ کے کہنے پر متعلقہ ایئر ایمبولینس کیلئے تمام اخراجات سندھ برداشت کرے گی، وفاقی وزارت خزانہ اس سلسلے میں ایک لاکھ 69 ہزار 800 ڈالر فارن ایکسچینج بجٹ جاری کرے۔ آن کال انٹرنیشنل ایئر ایمبولینس کے ذریعے عمر شریف کو امریکا بھجوایا جائے گا۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ فارن ایکسچینج بجٹ کی رقم محکمہ صحت وفاقی وزارت خزانہ کو فراہم کرے گی، فضائی حدود اور ایوی ایشن کا معاملہ وفاق کے دائرہ کار میں آتا ہے۔خط کے مطابق ایئرایمبولنس کیلیے معاملات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، متعلقہ ایئرایمولینس کا دفتر پاکستان میں نہ ہونے کے باعث صوبائی حکومت نے وفاق سے درخواست کی ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کیا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے چاکلیٹ اہم کردار اداکرسکتی ہے ؟
- ورجینیا کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
- روپیہ تنزلی کا شکار، اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کی اڑان برقرار
- الیکشن پر متفقہ فیصلہ کرینگے، ملک کو نئی پریکٹس کی بھینٹ نہیں چڑھا سکتے: فضل الرحمان
- جہانگر ترین نے گروپ رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس دوبارہ طلب کر لیا