لاہور: معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کے منافقانہ رویئے دور دراز علاقوں کی محرومیوں کا باعث بنے، پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو ان کا چھینا گیا حق دے کر بزدارحکومت حقیقی خدمت کے سفر پر گامزن ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعلٰی عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے اربوں روپے کا تاریخی پیکج دیا ہے ۔ تونسہ میں 3 سڑکوں کی تعمیر، 2 ریسکیو سنٹرز، سپورٹس جمنیزیم اور پناہ گاہ کا افتتاح کردیا گیا۔ وزیراعلی نے تونسہ سوشل سیکیورٹی ہسپتال، 4سڑکوں کی تعمیر اور ریسٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا، تونسہ یونیورسٹی، لائبریری، لائیو سٹاک فارم، سڑکیں پل، 3 لنگرخانوں کا قیام عمل میں لایا جائےگا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہوا میں ریسکیو سیٹلائٹ سنٹر، پولیس سٹیشن کا افتتاح کردیا گیا ہے، وزیراعلی عثمان بزدار نے وہوا کرکٹ سٹیڈیم، فیملی پارک، سڑکوں کی تعمیر، واٹر سپلائی سکیمز کا سنگ بنیاد رکھ دیا، بھگلہ میں کئی کلومیٹر طویل روڈز کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ بھگلہ نادرا سنٹر، ریسکیو بائیکس کی فراہمی، ویٹرنری ڈسپنسریز اور دیگر منصوبوں پر جلد کا مکمل کیا جائے گا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- ترکیہ: صدر اردوان کی جیت کے بعد حامیوں کا جشن، ہزاروں سڑکوں پر نکل آئے
- کوئی ہارا نہیں استنبول جیتا، ملکر ترکیہ کی صدی بنائیں گے: رجب طیب اردوان
- بھارت: ریاست منی پور میں نسلی فسادات، فورسز سے لڑائی میں 40 باغی ہلاک
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- نواز شریف کی بطور صدر ن لیگ بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد