مرد نگاہیں نیچی رکھیں قطع نظر عورت کیا پہن رہی ہے :حمزہ علی

کراچی: اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ مرد اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اس سے قطع نظر کہ عورت کیا پہن رہی ہے یا کر رہی ہے ، عورت کو بھی اپنے رہن سہن، لباس اور رویے کا حساب دینا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اخلاقی اصلاح میں اب تک کا سفر کافی مشکل تھا، اپنی اصلاح میں بنیادی رکاوٹ میں خود تھا ۔اداکار نے کہا کہ مردوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اس سے قطع نظر ہو کر کہ عورت نے کیا پہن رکھا ہے اور وہ کیا کر رہی ہے اور اس سے بھی قطع نظر ہو کر کہ معاشرے میں کیا ہو رہا ہے ۔اداکار نے کہا کہ عورت کو بھی اپنے رہن سہن، لباس اور رویے کے لیے اللہ کو جواب دینا ہے اس سے قطع نظر ہوکر کہ مرد کیا کر رہے ہیں، خدا کے سامنے مرد یا عورت یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ معاشرے کی وجہ سے ایسے ہوگئے ، ہر شخص اپنے اعمال کا حساب دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں