اسلام آباد: وزیراعظم سے پاک فوج کے سپہ سالار نے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی سیکورٹی اور امن اوامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات میں پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ دوران ملاقات پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
Load/Hide Comments