پاکستانی نژاد امریکی خاتون کے اغوا کا کیس حل، سابق شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

راولپنڈی، اغوا ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون کے اغوا کا کیس حل ہوگیا، وجیہہ سواتی اغواء کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، سابق شوہر رضوان حبیب نے وجیہہ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق سابق شوہر رضوان حبیب نے وجیہہ کے قتل کا اعتراف پولیس تفتیش کے دوران کیا۔ ملزم نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پاکستان پہنچتے اغوا کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وجیہہ کو 16 اکتوبر کو ہی قتل کردیا گیا تھا، ملزم رضوان نے وجیہہ کی لاش ڈیرہ اسماعیل خان میں دفن کردی تھی۔

تفتیشی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم رضوان کے والد بھی قتل میں مدد کے الزام میں گرفتار ہیں جبکہ آر پی او راولپنڈی کی ہدایت پر پولیس ٹیم لاش برآمدگی کے لیے ڈی آئی خان روانہ ہوگئی ہے۔

وجییہ سواتی کی لاش برآمدگی کے بعد راولپنڈی منتقل کی جائے گی، ملزم رضوان حبیب 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں