کراچی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے کراچی میں صبح 10 بجے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔اہم مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔ میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں خصوصی پچ بھی تیار کر لی گئی۔ قومی کپتان بابر ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امید ہے کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے۔دوسری جانب آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کراچی ٹیسٹ میں دو اسپنرز کے ساتھ میدان اترنے کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی ٹیم میں بھی ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔ حسن علی کی ٹیم میں واپسی کا قوی امکان ہے جبکہ فہیم اشرف کی شمولیت کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ سے مشروط ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی پہلی اور پاکستان کی دوسری پوزیشن ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- ترکیہ: صدر اردوان کی جیت کے بعد حامیوں کا جشن، ہزاروں سڑکوں پر نکل آئے
- کوئی ہارا نہیں استنبول جیتا، ملکر ترکیہ کی صدی بنائیں گے: رجب طیب اردوان
- بھارت: ریاست منی پور میں نسلی فسادات، فورسز سے لڑائی میں 40 باغی ہلاک
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- نواز شریف کی بطور صدر ن لیگ بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد