ملتان: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے کل ہی اعلان کیا ہے کہ عدم اعتماد لائی جائے گی، پی ڈی ایم کی فریق جماعتوں کا جرگہ بلوا رہے ہیں اور پیپلز پارٹی بھی تحریک عدم اعتماد چاہتی ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہ نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری طریقے کے ساتھ تبدیلی کی بات کی جائے، اس وقت بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا، شاہ محمود قریشی کو کیوں سرٹیفیکٹ سے محروم رکھا گیا، بظاہر اشارے مل رہے ہیں کہ کھیل ختم ہو چکا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کے پاس نہیں،ریاست کے اندر نئی ریاست نہ بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے جمعہ میں پورے ملک سے اپیل کریں گے کہ خواتین کو حجاب کروائیں، ہندوستان مین مسلمانوں سے حق چھینا جارہا ہے ، مسلمان بیٹی نے ہندوستان میں ظلم کیخلاف آواز آٹھائی ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کیا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے چاکلیٹ اہم کردار اداکرسکتی ہے ؟
- ورجینیا کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
- روپیہ تنزلی کا شکار، اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کی اڑان برقرار
- الیکشن پر متفقہ فیصلہ کرینگے، ملک کو نئی پریکٹس کی بھینٹ نہیں چڑھا سکتے: فضل الرحمان
- جہانگر ترین نے گروپ رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس دوبارہ طلب کر لیا