چمن : لیویز جیل کے سامنے دھماکا، 3افراد شہید، متعدد زخمی

چمن: بلوچستان کے علاقے چمن میں لیویز جیل کے سامنے دھماکا ہے جس کے باعث 3افراد شہید ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے افسوسناک خبر آئی ہے، چمن میں لیویز جیل کے سامنے دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے بعد 3افراد شہید ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں