اسلام آباد: کورونا وائرس سے 63 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 91 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 45 ہزار 356 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 368 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 7 ہزار 765، سندھ میں 2 لاکھ 64 ہزار 62، خیبر پختونخوا میں 82 ہزار 677، بلوچستان میں 19 ہزار 427، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 983، اسلام آباد میں 54 ہزار 347 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 95 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 99 لاکھ 76 ہزار 791 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 418 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 91 ہزار 145 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 758 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 63 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 91 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 142، سندھ میں 4 ہزار 486، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 260، اسلام آباد میں 555، بلوچستان میں 205، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 340 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- شارجہ: بھارتی شہری نے بیوی بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
- آٹھ زبانیں بولنے والی عراقی نژاد خاتون مصر میں امریکی سفیر نامزد
- اسد قیصر کیخلاف مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
- جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کی درخواستیں واپس لینے کی سمری صدر کو ارسال
- بینچ سے فرق نہیں پڑتا، الیکشن آئین کے مطابق ہوں گے یا نہیں؟: عمران خان