یوکرین: سپاہی کی ملٹری پلانٹ پر فائرنگ، 5 گارڈز ہلاک

کیف: یوکرین میں سپاہی کی ملٹری پلانٹ پر فائرنگ سے 5 گارڈز ہلاک ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین میں ایک سپاہی کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ملٹری پلانٹ کے پانچ گارڈز ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔سپاہی نے کلاشنکوف سے فائرنگ کی جس کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ فائرنگ کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں